جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

شکیب الحسن 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن اپنے وطن کے لئے روانہ ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق کپتان سیدھے ہوٹل جائیں گے اورجمعہ سے وہ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

بنگلا دیش کے سابق کپتان جولائی کے بعد پہلی بار اپنے ملک واپس جائیں گے اور انہیں اس حوالے سے حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کے مطابق سابق کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت کریں گے، وہ ڈھاکا میں کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے طلبہ احتجاج کے دوران اپنی خاموشی پر قوم سے معافی مانگ لی تھی۔

سابق کپتان نے تین ماہ قبل ملک میں ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران اپنے خاموش رہنے پر قوم سے معافی مانگی تھی اور بنگلہ دیشی عوام کو ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں سپورٹ کرنے کی گزارش کی تھی۔

اُن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میری خاموشی پر جنہیں دکھ پہنچا ہے ان سے میں خلوص دل سے معافی چاہتا ہوں۔ میں ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ میرے فینز اس موقع پر گراؤنڈ میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہوں۔

میں آپ سب کے ساتھ مل کر کرکٹ کو گُڈ بائے کہنا چاہتا ہوں اور الوداع کے موقع پر میں اپنے فینز کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتا ہوں۔

شکیب الحسن ہیرا پھیری میں ملوث نکلے

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کے دوران جن طالب علموں نے قربانیاں دیں، میں انہیں بڑے احترام سے دیکھتا ہوں۔ اس تحریک کے دوران جو شہید یا زخمی ہوئے وہ بھی میرے لیے قابلِ احترام ہیں اور میں ان کی فیملیز کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں