ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

شکیب الحسن بولنگ کیلیے نااہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے سینئر آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ کو بولنگ ایکشن پر معطل کر دیا گیا۔

تجربہ کار شکیب کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ ای سی بی کے مقابلوں میں بولنگ کرنے کےلیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ای سی بی نے معطلی 10 دسمبر 2024 سے قوائدوضوابط کے مطابق نافذ کی۔

شکیب الحسن کو ان کے بولنگ ایکشن کے آزادانہ جائزے کے بعد روکا گیا ہے۔ ان کے ایکشن پر امپائرز نے اعتراض اٹھایا تھا۔

شکیب الحسن پر اعتراض ستمبر میں سمرسیٹ کیخلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں ہوا تھا اور ان کے بولنگ ایکشن کا رواں ماہ کے شروع میں لافبرو یونیورسٹی میں معائنہ کیا گیا تھا۔

شکیب کے بولنگ ایکشن میں کہنی کی توسیع15ڈگری حد سے تجاوز کر گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں