ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار ہوکر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈنے آل راؤنڈر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن 5 روز بعد چٹاگرام میں ٹیم جوائن کرنے کے اہل ہونگے۔
بی سی بی کے مطابق امریکا سے واپسی پر سابق بنگلادیشی کپتان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے،سیریز کا پہلا میچ 15 مئی سےچٹاکانگ میں کھیلا جائے گا۔