جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلیے بنگلادیشی کپتان کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تجربہ کار شکیب الحسن کی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے بنگلا دیش کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔

بی سی بی نے 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں بلے باز صابر رحمان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم دونوں ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

سلیکٹرز نے انگلی میں فریکچر ہونے کے باوجود نورالحسن کو بھی شامل کیا۔ وکٹ کیپر نے گزشتہ ماہ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں بنگلا دیش کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلا دیش نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ایک T20 سہ فریقی سیریز بھی کھیلے گا جو آسٹریلیا میں ورلڈ کپ سے قبل 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ اسکواڈ:

شکیب الحسن (کپتان)، انعام الحق، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، صابر رحمٰن، مہدی حسن میراز، عبادت حسین، پرویز، پرویز نورالحسن، تسکین احمد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں