اشتہار

شکیب الحسن کو ورلڈ کپ کے دوران کس خطرناک تکلیف کا سامنا رہا؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حال ہی میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الٓحسن کو کس خطرناک تکلیف کا سامنا رہا اس کا انکشاف انہوں نے اب کیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کپتان پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے  باہر ہو گیا تھا۔ کپتان شکیب الحسن کی انفرادی کارکردگی بھی اس ٹورنامنٹ میں قابل ذکر نہیں رہی۔ پورے ایونٹ میں انہوں نے 26.57 کی اوسط سے صرف 186 رنز ہی بنائے۔ ان کی کارکردگی کیوں متاثر ہوئی اس پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے ایک ماہ بعد پردہ اٹھایا ہے۔

کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران انہیں نظر کی کمزوری کا سامنا رہا اور انہوں نے میگا ایونٹ دھندلی نظر کے ساتھ کھیلا۔

- Advertisement -

بنگلہ دیسی آل راونڈر کپتان نے بتایا کہ انہیں پورے ایونٹ کے دوران گیند کا سامنا کرنے میں بہت تکلیف ہوئی کیونکہ انہیں ہر چیز دھندلی نظر آ رہی تھی۔ مجھے بائیں آنکھ سے صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا اور میں نے نے پورا ٹورنامنٹ اسی تکلیف کے ساتھ کھیلا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے میچز ایک آنکھ سے کھیلے۔

شکیب نے بتایا کہ کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد امریکا میں ماہر امراض چشم سے رجوع کیا تو اس وقت میرے ریٹنا میں پانی تھا اور انہوں نے مجھے قطرے پلاتے ہوئے دباؤ کم کرنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم شکیب الحسن کی قیادت میں 9 میں سے صرف دو میچز ہی جیت سکی تھی۔ انہیں ورلڈ کپ مہم سے کچھ ہفتے قبل ہی کپتان مقرر کیا گیا تھا اس کے بارے میں شکیب کا کہنا ہے کہ اگر انہیں میگا ایونٹ سے کچھ زیادہ وقت قبل کپتان بنا دیا جاتا تو وہ اس بڑے ایونٹ کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہوتا۔

شکیب الحسن اینڈ کمپنی نے ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم کو برداشت کیا۔ بنگلہ دیش نے گروپ مرحلے کے اپنے نو میں سے صرف دو میچ جیتے اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

شائقین کرکٹ کو یاد رہے کہ شکیب الحسن نے کرکٹ کے بعد اب سیاسی میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ ماہ جنوری میں ہونے والے بنگلہ دیش کے 12 ویں پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت عوامی لیگ کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں