منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

شکیب الحسن کی وطن واپسی کے بعد ۔۔۔۔۔؟ بنگلہ دیشی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں سیاسی انقلاب کے بعد قتل کیس میں نامزد کرکٹر شکیب الحسن کی وطن واپسی سے متعلق عبوری حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، تاہم عوام کو ان کی سیاسی شناخت پر غصہ ہے اور وہ عوامی غصے کو اپنے عمل سے ہی کم کر سکتے ہیں۔

عبوری حکومت میں کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے کہا کہ حکومت شکیب کو وطن واپسی پر وہی سیکیورٹی فراہم کرے گی جو ایک قومی کرکٹرز کو دی جاتی ہے تاہم وہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور اس جماعت کے کردار پر عوام کو غم وغصہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن صرف کرکٹر نہیں بلکہ ان کی ملک میں دہری شناخت ہے اور عوام کو ان کی سیاسی شناخت پر غصہ ہے۔ اگر ملک کی آدھی آبادی کسی سے ناراض ہو تو پانچ یا چھ سیکیورٹی اہلکار میری حفاظت نہیں کر سکتے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو بھی سیکیورٹی فراہم نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے انہیں ملک سے فرار ہونا پڑا۔

مشیر کھیل نے شکیب الحسن کو مشورہ دیا کہ اپنی وطن واپسی کے قبل وہ اپنا سیاسی نقطہ نظر واضح بیان کر کے اور اپنے بیان سے عوام کے غم وغصے کو کم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وطن واپسی پر شکیب الحسن کو صرف ایک مقدمے میں نامزد ہونے کی وجہ سے گرفتاری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور اس حوالے سے وزارت قانون پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اگر کوئی شخص ملوث نہیں تو اس کا نام ہٹایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کو حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد ایک فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں اس وقت نامزد کیا گیا جب وہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود تھے۔

شکیب الحسن نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ وہ ون ڈے کرکٹ بدستور کھیلتے رہیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایک اور مقدمے میں نامزد

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں