بنگلادیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن نے ’اسپورٹس مین اسپرٹ‘ کا جنازہ نکال دیا۔
بنگلادیشی کپتان نے میچ کے دوران امپائر سے پھر بدتمیزی کر ڈالی۔ بی پی ایل کےمیچ میں وائیڈ نہ دینے پر کھلاڑی بھڑک گئے۔
فیصلے سے نہ خوش شکیب الحسن امپائر پر چیختے ہوئے غصے کا اظہار کرنے لگے اور قریب جاکر جملے کسے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن نے سر سے اونچی گیند کھیلنے سے گریز کیا اور خیال ظاہر کیا کہ اسے وائیڈ قرار دیا جائے گا لیکن امپائر نے ون باونسر کا اشارہ دے دیا۔
Shakib wasn't happy this wasn't called a wide 👀#BPL2023 pic.twitter.com/oNe5Kh8SYJ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 7, 2023
وائیڈ نہ دینے پر شکیب آپے سے باہر ہو گئے اور سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وائیڈ دینے کا اشارہ کیا۔ سینئر کھلاڑی چلتے چلتے امپائر کے پاس بھی پہنچ گئے اور فیصلے پر اعتراض کیا۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن پہلےبھی کئی بار امپائر سے بدتمیزی کر چکےہیں۔ دوران میچ فیصلوں پر شکیب سخت رویہ اپناتے آئے ہیں۔