منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شکتی کپور نے ابھرتے ہوئے اداکار کا کیئر کس طرح تباہ کیا؟ چنکی پانڈے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

چنکی پانڈے نے انکشاف کیا کہ شکتی کپور نے ابھرتے ہوئے اداکار کو ولن کا کردار ادا کرنے سے روکنے کے لیے 50،000 روپے رشوت دیے تھے۔

دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کی تازہ ترین قسط میں شکتی کپور، چنکی پانڈے اور گووندا شریک ہوئے، جہاں شو کے دورارن چنکی نے ساتھی اداکار کے بارے میں یہ قصہ سنایا، لافٹر شو میں 90 کی دہائی کے تینوں مقبول اداکاروں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

چنکی نے بتایا کہ ماضی میں ایک ابھرتا ہوا اداکار ایک بڑے ولن کے طور پر ڈیبیو کرنے والا تھا، اس پر شکتی کو تشویش ہوئی اور اس نے اداکار کو 50,000 روپے بھیجے اور اس سے کہا کہ وہ ولن کا کردار ادا نہ کریں۔

- Advertisement -

شکتی نے اس اداکار کو یہ بھی کہا کہ وہ اسے بطور ہیرو کاسٹ کر رہے ہیں، مذکورہ اداکار نے 50،000 روپے لیے اور دو سال تک گھر بیٹھا رہا۔

تاہم چنکی پانڈے کی اس بات کے بعد شکتی کپور نے نے مزاحیہ انداز میں احتجاج کیا اور کہا کہ یہ جھوٹ ہے، چنکی جھوٹا ہے۔

شکتی کپور جو 90 کی دہائی میں اپنے ولن کرداروں کے لیے مشہور تھے، انھوں نے ایک قصہ بھی شیئرکیا کہ کس طرح انھوں نے ایک بار فلم زخمی انسان میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد منفی کرداروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ یہ فلم سینما گھروں میں 12 بجے ریلیز ہوئی اور رات 12:15 تک ہٹا دی گئی، اس سے پہلے میں نے ہر ایک کو بتایا تھا جن کے ساتھ میں نے بطور ولن کام کیا تھا کہ میں اب ایسے کردار ادا نہیں کروں گا کیونکہ میں اب ہیرو بن چکا ہوں۔

تاہم، قسمت کے منصوبے کچھ اور تھے، ان کے مرکزی کردار والی فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی اس کے بعد شکتی منفی کرداروں میں واپس آگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں