جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں ایک اور خاتون کو برہنہ گھمانے کا شرمناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے کرناٹکا میں مشتعل افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر نوجوان کی والدہ پر تشدد کیا اور برہنہ گھمایا۔

نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں بنت حوا کسی روپ میں بھی محفوظ نہیں ہے۔ مودی کے ملک میں ایک اور ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے پوری انسانیت کو شرما دیا ہے جہاں ایک عمر رسیدہ خاتون کو مشتعل افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے برہنہ علاقے میں گھمایا۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے ایک گھر پر دھاوا بولر کر خاتون پر اتنا بہیمانہ اور انسانیت سوز تشدد کیا کہ خاتون کے کپڑے پھٹ گئے۔

- Advertisement -

حیوانیت پر آمادہ افراد نے اس پر ہی بس نہ کیا بلکہ خاتون کو برہنہ حالت میں ہی علاقے میں گلی گلی گھمایا اور کھمبے سے باندھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا قصور اتنا تھا کہ وہ ایک نوجوان کی والدہ ہے اور الزام ہے کہ اس کے بیٹے کی لڑکی سے دوستی تھی جس کی پاداش میں اس کے گھر والوں نے یہ شرمناک کارروائی کی۔

لڑکا واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا اور تب سے وہ گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیر داخلہ کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی اور اب تک لڑکی کے اہل خانہ میں 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

بھارت: ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ

واضح رہے کہ بھارت میں آئے دن خواتین کے ساتھ اس نوعیت کے شرمناک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور حکومت کی جانب سے ذمے داروں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں