بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

’شرم کرو‘ جونٹی رہوڈز نے وائرل تصویر کی حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی لیجنڈز جونٹی رہوڈز نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر ’شیم آن یو‘ لکھ کر ناقدین کو جواب دے دیا۔

جونٹی رہوڈز کی بنگلورو کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ بیٹھے شخص کو لوگوں نے ٹیکسی ڈرائیور سمجھ کر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ سابق کرکٹر نے خود کھانا کھایا لیکن ڈرائیور کے لیے کچھ بھی آرڈر نہیں کیا۔

تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے حقائق جانے بغیر ٹرولنگ شروع کر دی اور کرکٹر کو ’تہذیب‘ کا درس دینے لگے۔
بغیر تحقیق کے تصویر پر غلط تبصرے شروع ہوئے تو جونٹی رہوڈرز نے حقائق بیان کر کے ناقدین کے منہ بند کر دیے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے ساتھ ٹیبل پر بیٹھا شخص اجنبی ہے یہ تصویر میرے ڈرائیور نے ہی لی جو اپنی من پسند جگہ پر مجھے کھانا کھلانے لایا تھا، ڈرائیور نے کھانے کے بجائے چائے پی اور اس دوران تصویر لی، جب کہ اس آرڈر کے بل کی ادائیگی بھی میں نے خود کی۔

لیجنڈ افریقی کرکٹر نے پیغام کے ساتھ ناقدین کے لیے ’شیم آن یو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں