بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اقرا عزیز کی پوسٹ پر شرمیلا فاروقی کا تبصرہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اداکارہ اقرا عزیز کی پوسٹ پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہوگیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوہر یاسر حسین کی بیٹے کبیر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر کو بیٹے کے کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اقرا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یاسر کا کام پر جانے سے قبل بیٹے کے کپڑے اور پیمپر تبدیل کرنے کا سیشن۔‘

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’یاسر نے پہلی مرتبہ کبیر کے کپڑے تبدیل کروائے جس پر مجھے فخر ہے، یاسر نے زچگی کے دوران، ڈائپر کی تبدیلی سے لے کر میرے آرام کے دوران کبیر کو سنبھالنے اور میرا ناشتہ بناتے تک ہر لمحے میں میری بہت مدد کی۔

اقرا کی پوسٹ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا گیا تاہم اس موضوع پر شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ کے شوہر یہ سب کررہے ہیں لیکن اس میں فخر کرنے والی کوئی خاص بات نہیں، میں اگر کام پر یا بیمار ہوں تو میرے شوہر بھی بیٹے کو نہلاتے، ڈائپر تبدیل کرواتے، کھانا کھلاتے اور اسکول چھوڑنے تک جاتے ہیں اور انہیں یہ سب کرنا پسند ہے۔‘

ایک دوسری اسٹوری میں شرمیلا نے لکھا کہ ’مرد بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرواتے ہوئے خاص کیوں ہوجاتا ہے، والدین کو بچے کی ذمہ داریاں بانٹںے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ماں کی طرح باپ بھی بچوں کی پرورش کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں