اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

شمسی کا بابر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

جنوفی افریقا کے اسٹار آل راؤنڈر تبریز شمسی پاکستانی کپتان بابراعظم کے دفاع میں آگئے۔

تبریز شمسی نے بابر اعظم پر تنقید کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور ناقدین کو کرارا جواب دے کر ان کے منہ بند کر دیے۔ بعض کرکٹ حلقوں نے بابراعظم کو اسپنرز کا مقابلہ کرنے میں کمزور قرار دیا تھا۔

ایک مقامی میڈیا چینل کے ساتھ گفتگو میں شمسی نے بین الاقوامی کرکٹ میں پچاس کی اوسط برقرار رکھنے پر بابر کی تعریف کی اور اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستانی کپتان اسپنرز کے خلاف کمزور ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ [بابر] کمزور ہے اور اس کی اوسط پچاس ہے تو میں اس کا مقابلہ کرنا پسند نہیں کروں گا اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ بابر 50 کی اوسط سے رنز بنائے اور پھر بھی اسے کمزور کہا جائے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1689682458306912257?s=20

انہوں نے کہا بابر ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں پچاس کی اوسط کوئی مذاق نہیں ہے لہذا میں اس قسم کی باتیں مت سوچیں جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ غیر ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر واضح طور پر ایک کلاس پلیئر ہے اور ہاں کسی بھی دن کوئی بھی گیند باز کسی بھی بلے باز کو آؤٹ کر سکتا ہے، اور کسی بھی دن کوئی بھی بلے باز سنچری بنا سکتا ہے اس لیے جو بھی اس سطح پر کھیل رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اس لیے میرے خیال میں ہمیں اس کی ضرورت ہے اس کی تعریف کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں