کراچی : رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات، شان رمضان، کا آغاز ہو جائے گا، نمبر ون نشریات کی روایت برقرار رکھنے کے لیے خصوصی مکمل کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے اس ماہ مبارک کی عظمتوں، برکتوں اور فضیلتوں کو اجاگر کرنے والی نہایت باوقار نشریات’’ شان رمضان‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس ماہ رمضان میں آپ کے پسندیدہ میزبان وسیم بادامی اور اقرار الحسن پیش کریں گے ایک ایسی براہ راست نشریات جو نہ صرف امن اور محبت کا پیغام ہوگی بلکہ اس ماہ کریم میں لوگوں کو نیکی کی ترغیب بھی دلائے گی۔
بعد افطار لوگوں میں خوشیاں بکھیرنے آپ سب کے پسندیدہ میزبان فہد مصطفیٰ آئیں گے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا سبب ہوگی۔
مزید پڑھیں: اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات شان سحر کی ناظرین میں مقبولیت
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘ میں گزشتہ تین برسوں سے اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان نشریات نہ صرف پاکستان کی نمبر ون نشریات رہی ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بھی سب سے مقبول ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔