ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’’حشام نے شرمیلا کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر حشام ریاض شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔

شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض نے بتایا کہ شرمیلا فاروقی تو ان سے شادی کے لیے راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے ان کے والدین بھی راضی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ اردگرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا، شرمیلا کو 12 فروری 2011 کو پروپوز کیا تھا اور انہیں پروپوز کرنے میں والدہ نے مدد کی، شرمیلا کو جو تحفہ دیا وہ بھی والدہ نے خریدا تھا۔

- Advertisement -

حشام نے بتایا کہ شرمیلا کو پروپوز کرنے سے قبل پی پی رہنما کی والدہ سے اجازت طلب کی اور کہا کہ میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، اس کے بعد شرمیلا کو پروپوز کیا۔

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ ہم دونوں نے شادی کے لیے والدین سے پہلے بات کی تھی۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پروپوزل سے قبل وہ حشام سے دو تین بار ہی ملی تھیں جس کے بعد حشام نے انہیں پروپوز کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حشام ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں انہوں نے پروپوز کیا، حشام نے پروپوز کرنے کے لیے شرمیلا کا استقبال پھول، کارڈز اور گانے سے کیا۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی حشام شیخ کے ہمراہ مارچ 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں