جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کپتان شان مسعود نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا نے میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کو 79 رنز کے ساتھ شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے چوتھے روز قومی ٹیم کی بساط 237 رنز پر لپیٹتے ہوئے نہ صرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 79 رنز سے فتح اپنے نام کی بلکہ سیریز میں بھی دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

- Advertisement -

تاہم ٹیسٹ کپتان شان نے دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنا کر عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا، میلبرن میں شان نے 54 جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں