ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ملتان ٹیسٹ میں عبرتناک شکست پر کپتان شان مسعود نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے ملتان میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا اس شرمناک شکست کے بعد قومی کپتان شان مسعود نے اظہار خیال کیا۔

شان مسعود نے کہا کہ صرف رنز بنانا ہی کافی نہیں ہوتا، وکٹیں بھی لینا ہوتی ہیں۔ جب آپ پہلی اننگ میں 556 رنز بنا لیں تو وکٹیں لینا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن ہم انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہم اچھی پوزیشن میں آ رہے ہیں لیکن میچ فنش نہیں کر پا رہے۔ ہمیں انگلینڈ سے سبق سیکھنا ہوگا کہ 20 وکٹیں کیسے لی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے نتیجے سے دکھ ہوا لیکن کوشش کریں گے کہ دوسرا میچ جیتیں۔

یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا ’’بدترین ریکارڈ‘‘ پاکستان کے نام درج

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں