پاکستان کے اوپنر بلے باز شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی میں تاریخ رقم کر دی۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود ڈریم رن اسکور کر کے رواں سیزن میں ہزار رنز بنانے والے پہلےکھلاڑی بن گئے۔
قومی اوپنر نے ہزار رنز بنانے کا کارنامہ صرف بارہ اننگز میں انجام دیا۔
دو ہزار بائیس کلینڈر ایئر میں شان کے دوہزار رنز بھی مکمل ہو گئے۔ پی ایس ایل میں چار سو اٹھہتر، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پانچ سو سولہ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک ہزار سینتیس رنز بناچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شان مسعود یکم جولائی کو ڈربی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت کے خلاف ڈربی شائر کے کپتان ہوں گے۔