بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

شان مسعود نے انضمام، یونس خان، مصباح سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے لیجنڈ کرکٹرز انضمام الحق، مصباح اور یونس خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ فالو آن ہونے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگ میں شاندار کم بیک کیا۔ شان مسعود نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ڈبل سنچری پارٹنر شپ قائم کی۔ بابر تو 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم شان مسعود سنچری بنانے کے بعد 145 رنز پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

شان مسعود نے اس میچ میں سنچری کے ساتھ ہی وہ کارنامہ انجام دے دیا جو پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز انضمام الحق، یونس خان اور مصباح الحق بھی انجام نہ دے سکے۔ شان مسعود جنوبی افریقہ کی سر زمین پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز کا جنوبی افریقی سر زمین پر ہائی اسکور انضمام الحق کا 92 رنز ناٹ آؤٹ تھا جو انہوں نے 2007 میں بنایا تھا۔

صائم ایوب سے متعلق انتہائی اہم خبر

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں