اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل شان مسعود کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان شان مسعود کا اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے پاس آل راؤنڈرز موجود ہیں لیکن وہ اسپنر کھلا رہے ہیں، حتمی ٹیم کا فیصلہ ابھی نہیں کیا کل کریں گے۔

شان مسعود نے بتایا کہ پچ پر سنچورین سے کم گھاس ہے جبکہ پہلے میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عامر جمال سے زیادہ بولنگ نہیں کروائی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر ٹونی ڈی زورزی، کوربن بوش، ڈین پیٹرسن کی جگہ کیشو مہاراج، ویان ملڈر اور کوینا ماپھاکا کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوش اور ڈین پیٹرسن نے پاکستان کے خلاف کامیابی اہم کردار ادا کیا تھا۔

پیٹرسن نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بوش نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ 4 شکار بھی کیے تھے۔

اوپنر زورزی دونوں اننگز میں صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، ایڈن مرکرام اور ریان رکیلٹن اننگز کا آغاز کریں گے۔

مڈل آرڈر میں کپتان ٹمبا باووما، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم اور وکٹ کیپر بیٹر کیل ویرینے شامل ہیں، فاسٹ بولر میں کاگیسو ربادا، مارکو جنسن، ماپھاکا شامل ہیں۔

جنوبی افریقا پلیئنگ الیون

جنوبی افریقا کی ٹیم میں کپتان ٹمبا باووما، ایڈن مرکرام، ریان رکیلٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبسم ڈیوڈ بیڈنگھم، کیل ویرینے، مارکو جنسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور کوینا ماپاکھا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں