پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

شان مسعود کو کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شان مسعود کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے، انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود نے تین میچوں میں 713 رنز 118.83 کی اوسط سے اسکور کیے، جس میں انکی ایک ڈبل سینچری بھی شامل تھی۔

پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن پلئیر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے شان مسعود کے علاوہ ہیمپشائر کے کیتھ بارکر، یاکشائر کے ہیری بروک جبکہ کینٹ کاؤنٹی کلب کے بین کامٹن کو بھی شاندار پرفارمنس پر منتخب کیا گیا تھا تاہم شان مسعود نے 129.34 پوائنٹس کے ساتھ 46 فیصد ووٹ حاصل کرکے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا۔

- Advertisement -

تاریخی موقع پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھلاڑی کو بہترین ماحول مہیا کرتی ہے ، یہ کھلاڑی منحصر پر ہوتا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کا اپنے کیریئر میں کتنا فائدہ اٹھاتا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چھوٹی بہن کے بچھڑ جانے نے زندگی میں بہت کچھ سکھایا، میں نے خود پر پریشر کو حاوی کرنا چھوڑ دیا ہے اور کرکٹ انجوائے کرتاہوں۔

شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ مارنس لبوشین کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس ایک مثال ہے اور بیٹنگ کے حوالے سے ان سے بات چیت کرتا رہتا ہوں۔

https://twitter.com/PCA/status/1523642165418598401?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523642165418598401%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fshan-masood-wins-pcas-player-of-the-month-award

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں