ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست اور سیریز برابر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ناکامی کا احاطہ کیا۔
ملتان میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے بابر کر دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود نے میچ کے نتیجے کا احاطہ کیا اور کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے، وہ نہیں مل سکا۔
شان مسعود نے کہا کہ ایسی پچ پر چوتھی اننگ بہت مشکل ہوتی ہے۔ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، مگر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹگ کر کے ہمیں مشکل میں ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیتے یا ہارے، اس کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ہوتی بلکہ ٹیم پر ہوتی ہے۔ اس شکست کے بعد سوچنا ہوگا کہ ایسی پچ پر رزلٹ جلدی نکلتا ہے، تو ہمیں اسکور کرنا ہوگا۔
شان مسعود نے بابر اعظم کی سیریز میں مسلسل ناکامی پر کہا کہ اس کنڈیشن میں کسی بھی بیٹر کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ بابر دوسری اننگ میں اچھا کھیل رہے تھے۔ تاہم اس کنڈیشن میں ایک بال ایسا ہوتا ہے، جو گیم پلٹ دیتا ہے۔ بابر کو بھی مشکل گیند آئی اور وہ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گیا