تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شین وارن کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

بنکاک: لیجنڈ کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکام نے شین وارن کی موت کی ممکنہ وجوہات جاننے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم کیا، یہ کارروائی ان کے کمرے سے ملنے والے تولیے اور فرش پر خون کے دھبے ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معاملہ سلجھادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شین وارن کی موت کے ارد گرد کوئی مشتبہ حالات نہیں تھے ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی۔

تھائی ڈپٹی نیشنل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد لیجنڈ کرکٹر کی لاش کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے آسٹریلوی قونصلر حکام کو جلد فراہم کردی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شین وارن کی لاش کو تھائی لینڈ سے بذریعہ جہاز ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا) منتقل کیا جائے گا، جہاں امکان ہے کہ ان کی آخری رسومات میں لگ بھگ ایک لاکھ افراد شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت پر تھائی پولیس کا بیان آگیا

واضح رہے کہ شین وارن کو آسٹریلیا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، حکومت نے ان کی تدفین کو اسٹیٹ فیونرل کا درجہ دیا ہے۔

گذشتہ روز یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ جزیرہ کوہ ساموئی میں مقیم شین وارن کے وِلا کی تلاشی کے دوران ان کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: شین وارن نے موت سے چند روز قبل کونسی خواہش ظاہر کی؟

ایک روز قبل تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی اچانک موت پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے، بعد ازاں تفتیشی ٹیم شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اُس کمرے میں پہنچی جہاں شین وارن کا انتقال ہوا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل 52 سالہ شین وارن اپنے کمرے میں موجود تھے کہ اس دوران اُن کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر اُن کے میڈیا مینیجر ایمبولینس بلائی اور انہیں ابتدائی ہنگامی طبی امداد فراہم کی، بیس منٹ بعد جب ایمبولینس شین وارن کو لے کر اسپتال پہنچی تو وہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -