تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شین وارن نے جب ’بال آف دی سنچری‘ کرائی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

لیجنڈ اسپنر نے 194 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 293 وکٹیں حاصل کیں، ٹی 20 میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

شین وارن کے انتقال پر سابق، موجودہ کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جون 1993 کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں شین وارن نے انگلش بیٹرمائیک گیٹنگ کو اپنی حیران کن لیگ اسپن بولنگ سے بولڈ کیا۔

شین وارن کی گیند لیگ اسٹمپ پر گری جو حیران کن طور پر ٹرن ہوکر مائیک گیٹنگ کے بلے کو مس کرتی ہوئی آف اسٹمپ پر جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹر بھی حیران رہ گئے۔

بعد ازاں اس گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -