اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

‘شین وارن عبدالقادر کو اپنا استاد مانتے تھے’

اشتہار

حیرت انگیز

جادوگر اسپنر شین وارن کی اچانک موت پر جہاں شائقین کرکٹ نے صدمہ پہنچا ہے وہیں سابق کھلاڑی، ماہرین اور کرکٹ سے وابستہ افراد نے بھی گہرے دکھ اور افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دنیائے کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی یادگاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شین وارن کےانتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے کتنادکھ ہوا، شین وارن لیجنڈ تھے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا کہ دنیائےکرکٹ کیلئےشین وارن کا انتقال بڑی خبر ہے شین وارن عبدالقادر کو اپنا استاد مانتے تھے۔

شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

- Advertisement -

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ شین وارن کیساتھ کرکٹ کھیلنااعزاز کی بات تھی یقین نہیں آرہاشین وارن دنیا سے چلا گیا ہے وہ بہت بڑےکھلاڑی تھے ان کےانتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا شین وارن کی کرکٹ کیلئےبہت خدمات تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ شین وارن کی کوالٹی ہی کچھ اور تھی وہ ورلڈکلاس کرکٹر تھےان کا انتقال دنیائےکرکٹ کا بڑا نقصان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں