تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’یہ ہزاروں لوگ تمہیں دیکھنے نہیں آئے‘

سابق آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن 4 مارچ کو تھائی لینڈ کے علاقے کوساموی میں واقع ولا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کے مینیجر کا کہنا تھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

شین وارن کی اچانک موت نے جہاں دنیائے کرکٹ کو افسردہ کیا ہوا ہے وہیں ان کی موت کے بعد سے نت نئی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔

1999 میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مدمقابل تھیں اور سارو گنگولی بھارتی ٹیم کے کپتان تھے۔

سارو گنگولی کو شین وارن بولنگ کررہے تھے اور دوسرے اینڈ پر سچن ٹنڈولکر موجود تھے۔

جب گنگولی نے شین وارن نے تین سے چار گیندوں پر ہٹ نہیں لگائی تو وہ گنگولی کے قریب گئے اور کہا کہ یہ چالیس ہزار لوگ تمہیں دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔

وارن کی جانب سے یہ کہنے پر اگلے اوور میں گنگولی شاٹ مارنے کے لیے آْگے بڑھے اور اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں باآسانی شکست دی تھی اور تین میچوں کی سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کی تھی۔

Comments

- Advertisement -