منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی موت پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو تو اب تک اس بُری خبر کا یقین نہیں ہورہا ہے، جس کا اندازہ ان کے حالیہ انٹرویوز میں بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورچوئل انٹرویو دیا،اسی دوران اینکر نے شین وارن سے متعلق سوال کیا تو رکی پونٹنگ نے اپنے جذبات پر قابو پانے کی لاکھ کوشش کی مگر دل کی کیفیت کے آگے بے بس ہوئے اور ان کے آنسو چھلک پڑے۔

رکی پونٹنگ نے بھرائی آواز میں کہا کہ گذشتہ چند روز سے شدید کرب میں ہو جب سے پتہ چلا ہے کہ شین وارن جیسے عظیم کرکٹر اب ہم میں نہیں، انہوں نے کہا کہ شین وارن جیسا کوئی بولر نہیں جو اسپن بولنگ میں انقلاب لائے۔

آئی سی سی کی جانب سے انسٹا گرام پر رکی پونٹنگ کا مذکورہ کلپ شیئر کیا گیا ہے، جسے محض 5 گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، آسٹریلیا کے سابق قائد کے اس جذباتی ویڈیو پر مختلف کرکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اسپن جادوگر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا۔

رکی پونٹنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شین وارن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تب ان کی پہلی ملاقات شین وارن سے اکیڈمی میں ہوئی تھی۔

انہوں نے شین وارن کو آسٹریلیا کا عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنے کھلاڑیوں کے ساتھ یا جتنے کھلاڑیوں کے مخالف کھیلا اُن میں سب سے عظیم شین وارن کو پایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں