منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملیبرن: آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی قومی پرچم میں لپٹی میت آسٹریلیا پہنچادی گئی ہے، آخری رسومات تاریخی ملیبرن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی میت کو بنکاک سے پرائیوٹ طیارے میں ملیبرن پہنچایا گیا، میت کو آسٹریلیا کے قومی پرچم سے لپیٹا گیا تھا۔

وارن کی آخری رسوم تیس مارچ کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سرکاری سطح پرادا کی جائیں گی۔

وکٹوریا ریاست کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے تصدیق کی ہے کہ 30مارچ کو ملبرن کرکٹ گراونڈ پر شین وارن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ادھر شین وارن کے اہل خانہ نے بھی لیجنڈ اسپنر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے، تاہم تھائی پولیس نے تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جاری بیان میں ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں