جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شین وارن نے موت سے چند روز قبل کونسی خواہش ظاہر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنی موت سے چند دن قبل ٹویٹر پر ایک خواہش کا اظہار کیا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی تھیں۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا۔

شین وارن نے رواں سال جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیوں کا ارادہ کیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی دی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: شین وارن کی موت پر تھائی پولیس کا بیان آگیا

سابق کرکٹر نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا تھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لیے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کرکے بالکل فٹ ہوجاؤں، شین وارن نے اسی سے متعلق اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں