جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شین وارن کی موت پر تھائی پولیس کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لیجنڈ اسپنر شین وارن کی موت پر تھائی لینڈ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کوساموی میں اپنے ولا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

- Advertisement -

تاہم اب ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے رائل تھائی پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

تھائی لینڈ کی رائل پولیس نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے لیکن اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شین وارن کے دوستوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ولا کا فرانزک بھی کروایا جائے گا۔
دوسری جا نب آسٹریلیا کی حکومت نے شین وارن کی میت کو وطن واپس لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

تھائی لینڈ میں آسٹریلوی سفیر نے بینکاک میں حکام سے ملاقات کی اور میت کی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ 52 سالہ شین وارن گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے، جادوگر اسپنر کے انتقال پر کرکٹر، شوبز ستاروں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں