جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شین وارن کی آخری رسومات ادا، کئی بڑے کھلاڑی شریک

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں کئی بڑے کھلاڑی شریک ہوئے پرانے ساتھی میک گرا رو پڑے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی آخری رسومات اتوار کے روز میلبورن میں ادا کردی گئیں جس میں کئی بڑے کھلاڑی شریک ہوئے، شریک ہونے والوں میں انکے کھیل کے میدان کے پرانے ساتھی بھی شامل تھے۔

جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن جن کا جسد خاکی 10 مارچ کو تھائی لینڈ سے آسٹریلیا لایا گیا تھا کی آخری رسومات کلدا فٹبال کلب میں ادا کی گئیں، سین وارن کے جسد خاکی کو کار کے ذریعے فٹبال اسٹیڈیم لایا گیا وارن کے بیٹے جیکسن اور اہلخانہ کے دیگر لوگوں نے تابوت کو اٹھایا ہوا تھا جبکہ بیٹے نے اس موقع پر ہاتھ میں گیند بھی تھام رکھی تھی۔ آخری رسوم میں بیٹی براک وارن بھی شامل تھیں، اس موقع پر وارن کے بیٹے جیکسن نے والد کی کرکٹ بال اور گولف اسٹک ان کے تابوت کے پاس رکھ دی۔

شین وارن کے آخری سفر میں لیجنڈ ایلن بارڈر، مائیکل کلارک، مرو ہیوج، گلین میک گرا سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے، میگ گرا اس موقع پر جذباتی ہوگئے اور ان کے اپنے دوست کی جدائی کے غم میں آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جبکہ اس موقع پر وارن کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

خبر کے مطابق 30 مارچ کو شین وارن کو بعد ازمرگ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں سرکاری اعزاز سے نوازا جائے گا، میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ شین وارن کے نام پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ شین وارن کا 4 مارچ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں