جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شین واٹسن نے وسیم اکرم سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے چیریٹی میچ میں وسیم اکرم کو 2 شاندار چھکے لگانے پر شین واٹسن نے معافی مانگ لی، وسیم اکرم کے اوور میں مجموعی طور پر 17 رنز بنے تھے۔

شین واٹسن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے ابھی بھی اس چھکے لگانے کے حوالے برا لگتا ہے، وسیم اکرم میرے بچپن کے ہیرو ہیں اور بہترین انسان ہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دوسرا چھکا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں مارا تھا، ان کا شاٹ ہوا کے ساتھ باؤنڈری کے پار چلا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی پہلی ہی گیند پر لیجنڈ کھلاڑی بولڈ

شین واٹسن نے مزید کہا کہ شاٹ کے فوری بعد میں نے وسیم اکرم سے معافی مانگی اور بعد میں بھی ایسا کرتا رہا۔

واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی بدولت گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنی تھی۔

شین واٹسن نے پی ایس ایل 4 میں 12 میچز کے دوران 430 رنز 143.81 کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز رہے تھے، سیزن فائیو میں واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں