تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’تو جھوم‘ نے شنیرا اکرم کو رُلا دیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں عابدہ پروین کے گائے گانے ’تو جھوم‘ نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بھی رُلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز ’تو جھوم‘ سے ہوگیا، کوک اسٹوڈیو اور عابدہ پروین کا نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد عابدہ پروین کے گانے ’تو جھوم‘ پر جھومنے پر مجبور ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ بھی عابدہ پروین کے گانے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور ٹویٹر پر پیغام شیئر کردیا۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’میں نے یہ گانا پہلے کبھی نہیں سنا تھا اور مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں گا رہی ہیں لیکن میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی رو رہی ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ ناقابل یقین ہے اور میری روح میں اتر گیا ہے، اللہ اس خوبصورت ملک کو سلامت رکھے۔‘

Comments

- Advertisement -