اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹ گیا، کراچی کے شہری پر امید تھے کہ کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عارف حبیب گروپ کے چئیرمین عارف حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک کے درمیان خریداری کی ڈیل ختم ہوگئی اور چینی کمپنی نے خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کو خریدنے کا معاہدہ مکمل نہیں ہوسکا ، کمپنی نے اس بار ظہار دلچسپی کا لیٹر اسٹاک ایکسچینج کو نہیں بھیجا اور اس مرتبہ خط کی تجدید کیلئےکوئی رابطہ نہیں کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پر امید تھے کہ چینی الیکٹرک کمپنی کے آنے سے بجلی کا نظام بہترہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔

عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی پاور کئی سال سے کے الیکٹرک خریدنے کی کوششوں میں تھی، شنگھائی اور کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول خریدنے کی خواہش رکھتا تھا۔

چینی کمپنی نے سال 2016 میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش اب ختم ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں