بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

عاطف اسلم خود کو بڑا سمجھنا چھوڑ دیں، شانی ارشد

اشتہار

حیرت انگیز

معروف موسیقار و گلوکار شانی ارشد نے عاطف اسلم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو بڑا سمجھنا چھوڑ دیں۔

شانی ارشد اور عاطف اسلم ماضی میں متعدد منصوبوں میں شراکت کرچکے ہیں تاہم ایک وائرل ویڈیو میں شانی ارشد نے عاطف اسلم کو کہا کہ وہ خود کو بڑا سمجھنا چھوڑ دیں۔

شانی ارشد نے چند ہفتے قبل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنے کیریئر سمیت موسیقی پر اظہار خیال کیا۔

- Advertisement -

سیگمنٹ میں میزبان نے سوال کیا کہ عاطف اسلم کو ایک کیا چیز کرنی چاہیے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں۔

وائرل کلپ میں شانی ارشد طنزیہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ عاطف اسلم کو اپنے رویے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شانی ارشد کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا جب کہ زیادہ تر نے موسیقار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ ہو کون، آپ کو تو ہم جانتے تک نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں