منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’کراچی کے لاکھوں شہری کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کے لاکھوں شہری کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’کراچی میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو کچرے کے ڈھیر پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں‘۔

کراچی کے کچرے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’یہاں کے لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ اُن کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی دوسری جگہ کا انتخاب کرسکیں، ایسے لوگوں کی فکر کرنے کی ضرورت ہے‘۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ کے ساتھ سی ویو گئے تھے جہاں انہوں نے کچرا دیکھ کر ویڈیو بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

شنیرا اکرم نے بھی سی ویو پر موجود کچرے کی تصاویر اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر شیئر کیں تھیں۔ وسیم اکرم اور شنیرا کی پوسٹ کے بعد حکام نے گندگی کا نوٹس لیا اور پھر سی ویو کی صفائی کروا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں