پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وسیم اکرم اور اہلیہ پاکستانی فلم میں‌ ڈیبیو کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم جلد پاکستانی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کی تصدیق انہوں نے خود کردی۔

اطلاعات کے مطابق فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں فواد خان، میکال ذوالفقار کے ساتھ شنیرا اکرم بھی ڈیبیو کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’پاکستانی فلم میں شوٹنگ کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، 12 دن تک سیٹ پر کام کرنے کے دوران میرے ٹخنے میں موچ آئی، سونے کا کم وقت ملا، اردو بولنے میں بہت مشکل پیش آئی‘۔

- Advertisement -

’میرے لیے فلم میں کام کرنا بہت اچھا تجربہ ہے، فلم کی کاسٹ بہت اچھی ہے اور مجھے اس سے کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملا جو ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا‘۔

یاد رہے کہ فلم منی بیگ گارنٹی کا اسکرپٹ فیصل قریشی نے تحریر کیا اور وہ ہی اس کی ہدایت کاری بھی کررہے ہیں، فلم میں میکال ذوالفقار، فواد خان، گوہر رشید (مانی)، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ پاکستان میں جاری ہے البتہ ابھی ہدایت کار کی جانب سے اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں