اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شرد کپور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار شرد کپور کے خلاف 32 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شرد کپور پر 32 سالہ خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے گھر بلایا اور اس دوران انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور فحش پیغامات بھی بھیجے۔

پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر 26 نومبر 2024 کو پیش آیا جب متاثرہ کو ویڈیو ریلیز پر کام پر بات کرنے کے بہانے دفتر میں بلایا گیا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ اداکار نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور فحش پیغامات بھی بھیجے گئے۔

شرد کپور نے خاتون کی جانب سے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ شرد کپور نے 1994 میں فلم ’میرا پیارا بھارت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، وہ زیادہ تر معاون کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

ان کی فلموں میں ایشوریا رائے کی ’دستک’۔‘ ری تھک روشن کی لکشیا۔‘ اور سلمان خان کی ’جے ہو‘ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں