ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، درخواست منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل عثمان بسرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف اور اُن کے خاندان سمیت اسحاق ڈار، کپیٹن صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد شریف خاندان کوتحقیقات کاسامنا ہے لہذا شریف خاندان اور متعلقہ افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاناما کیس کی تحقیقات میں نامزد نوازشریف اور دیگر افراد ٹرائل سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک منتقل ہوسکتے ہیں اور دوسری جانب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پاناما کیس کا منطقی انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شریف خاندان، کیپٹن صفدر،اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست پہلے وزارتِ داخلہ کو دی گئی تاہم اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ نے کوئی جواب نہیں دیا، عدالت سیکریٹری داخلہ کو قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت بھی کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شریف خاندان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے سےمتعلق درخواست سماعت کیلئےمقرر جس کی سماعت پیر کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں