پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شریف برادران سرسے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس شاندار موقع ہے کہ وہ اپنی ساکھ کو بحال کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری آج صبح لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے صاحبزادے حسین محی الدین سمیت کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور یہ اپنے اقتدار اور کرپشن کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہدا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کمزور کو انصاف فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اگر کوئی کمزور نیب میں پھنس جائے تو جان چھٹرانا مشکل ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شریف برادران کبھی بھی قانون کا سامنا نہیں کرسکتے یہ خون کی ہولی کھیلنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قانون کا سامنا نہیں کرسکتے اس لیے انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں