تازہ ترین

نظر ثانی کی اپیل پر فیصلے تک شریف خاندان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور: شریف خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ نااہلی کیس میں نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ آنے تک نواز شریف یا صاحبزادوں میں سے کوئی بھی نیب میں پیش نہیں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور الفت مغل کے مطابق سابق وزیر اعظم کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نااہلی کیس میں نااہلی کی اپیل پر فیصلہ آنے تک شریف خاندان کا کوئی فرد نیب ریفرنسز کے معاملے میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہناہے کہ چوں کہ نیب میں جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں ان کی نگرانی سپریم کورٹ کا جج کرے گا اس لیے سابق وزیر اعظم کو اس بات پر شدید تحفظات ہیں، ن لیگ نظر ثانی کی اپیل کا انتظار کرے گی، اگر فیصلہ مخالف آیا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔

وکیل نے نیب میں جواب داخل کردیا

اسی ضمن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور عابد خان نے بتایا کہ نیب ریفرنس کی تحقیقات کے ضمن میں نواز شریف اور دونوں بیٹوں کی طلبی کے جواب میں ان کے وکیل نے پیش ہوکر جواب داخل کرادیا ہے۔

یہ پڑھیں: شریف خاندان اور وزرا نے نیب میں طلبی کا نوٹس ہوا میں اڑا دیا

جواب میں یہی کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نے پاناما مقدمے کے ضمن میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دے رکھی ہے، اس کا فیصلہ آنے تک نیب ریفرنسز میں پیش نہیں ہوں گے کیوں کہ درخواست کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -