اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے، تین مہینے گزرنے والےہیں اورٹرائل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا، یہ آئین اورسپریم کورٹ کی نفی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ذاتی مقدمے میں حکومتی خزانے سے مختلف مدوں میں پچاس کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوگئے۔
یہ رقم شریف خاندان کی اس عدالت میں آمد سے لے کر جے آئی ٹی میں آمد تک اور جوڈیشل کمپلیس اسلام آباد آمد تک سرکاری خزانے سے خرچ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو چھاتی پہ ہاتھ مار مار کر کہتا تھا کہ میرے خلاف کچھ نہیں ہے مجھے کیوں نکالا؟ اس کا ٹرائل ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا، یہ آئین عدلیہ اور سپریم کورٹ کی سراسر نفی ہے۔
مزید پڑھیں: نااہل تیرے جان نثار،کھا پی کے سب فرار ، بابر اعوان
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانامہ کیس کے تین مفرور ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔