لاہور : شریف فیملی نے نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر ن لیگ کے قائد نوازشریف کی فوری وطن واپسی کے امکانات کم ہیں۔
شریف فیملی نے نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے نوازشریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی تاہم چند روز میں مریم نوازکی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مریم نواز واپس آکر حالات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر آگاہ کرے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔