جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حکومت کی طرف سےجمع کرائےگئےتمام دستاویزات جعلی ہیں‘ فواد چودھری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہناہےکہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہرمیڈیا سےبات کرتے فواد چوہدری کا کہنا تھا اب شریف فیملی کے وکلا یہ چاہتے ہیں کہ یہ مقدمہ نیب کورٹ بھیج دیا جائےتاکہ یہ کیس دوبارہ سےشروع ہو اور یب پہلے خود تحقیقات کرے پھرملزمان سے پوچھ گچھ کی جائے اور بعد میں وہ عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے جس میں مریم، حسین اور حسن نواز کو 7 سال قید بھی ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کےترجمان نےکہاکہ آج سپریم کورٹ میں پوری شریف فیملی کے وکلا پیش ہوئے لیکن کیپٹن (ر) صفدر کا کوئی وکیل نہیں آیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابصارعالم اور دانیال عزیز میں کوئی فرق نہیں دونوں نے بی اے پاس اپنے پسندیدہ افراد کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا۔انہوں نےکہاکہ ابصار عالم کو بھی چیرمین پیمرا بنانے کے لئے ماسٹر ڈگری کی شرط ختم کرکے بی اے کردی گئی۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا پیمرا گزشتہ رات شریف خاندان کوبچانے کے لیے نئے آنے والے دستاویزات کو بڑھا چڑھا کر دکھانے والے میڈیا ہاؤسز کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں