ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شریف خاندان کے فرنٹ مین کی بیرون ملک  فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، محمدمشتاق چینی کو حراست میں لےکرنیب کے حوالے کر دیاگیا ہے، محمدمشتاق رمضان شوگر مل کا منیجر  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے فرنٹ مین کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کردیا گیا ، محمد مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔

محمدمشتاق چینی کوحراست میں لےکرنیب کے حوالے کر دیاگیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے مشتاق چینی نے سلمان شہباز کےاکاؤنٹ میں 60کروڑروپےکی ٹرانزکشن کی تھی اور حمزہ شہبازکی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر مشتاق روپوش ہوگیا تھا۔

شریف خاندان کےفرنٹ مین مشتاق عرف چینی سے متعلق مزیدانکشاف


شریف خاندان کےفرنٹ مین مشتاق عرف چینی سے متعلق مزیدانکشاف سامنے آئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے مشتاق عرف چینی نیب کو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر 60 کروڑروپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ رمضان شوگر مل سےنکاسی کیلئےنالےکاجعلی سروے کرانے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاق عرف چینی کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا، انھیں نام ای سی ایل میں ہونے پر ایئرپورٹ سے دبئی فرارکی کوشش پرگرفتار کیا گیا۔

خیال رہے محمدمشتاق چینی رمضان شوگر مل کا منیجر ہیں اور اس کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان، آپ مجھے گرفتارنہیں کرسکتے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز اور شہباز شریف رمضان شوگر ملز میں مرکزی ملزم نامزد ہیں اور دونوں پت 9 اپریل کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہیں، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے نیب می سفارش پر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ، سلمان شہبازکا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں