لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی کوشش تھی کسی طرح نیب سے مانیٹرنگ جج ہٹ جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نظرثانی اپیلیں سازش تھیں عدالت نےناکام بنا دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ جج کوہٹانےکی سازش ناکام ہوگئی ہے ان کی کوشش تھی مانیٹرنگ جج ہٹ جائےادارے تو کنٹرول میں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتےتھےمانیٹرنگ جج ہٹ جائےتو کیس 15،20سال چلاتے رہیں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
این اے 120 سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہےاین اے120میں ملک دشمنوں کی شکست ہوگی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے پہلےکبھی توہین پرکسی کوبلایا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آصف زرداری اورنوازشریف کی تعینات کردہ ہے۔
سپریم کورٹ نےپاناماکیس فیصلے پرنظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا اداروں کے ذریعےلوگوں کوبلیک میل کرتےہیں، یہ جمہوریت نہیں بدترین بادشاہت کی کوشش کی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خط میں الیکشن کمیشن کوبتایا میں نےکوئی غلط کام نہیں کیا اورنہ معافی مانگی، انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نوازشریف کی ایما پرہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثاردرست کہتےہیں یہ بچےاورغیرسیاسی ہیں۔