شارجہ : اماراتی ریاست کے مائنر پلینٹ سینٹر نے ’شارجہ آبزرویٹری ایم 47‘ کو بین الاقوامی نگرانوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ یونیورسٹی کی شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی علوم اور ٹیکنالوجی نے سائنسی شعبے میں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے کہا کہ ایس اے اے ایس ٹی کو بطور سائنسی عمارت تعمیر قائم کیا ہے تاکہ فکلیات ، خلائی علوم اور ٹیکنالوجی کے امور، اہمیت اور اثرات سے متعلق آگاہی اور عوامی معلومات پر کام کرسکے۔
مائنر پلینٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ شارجہ فلکیاتی آبزوریٹری ایسٹروائیڈ کی نگرانی کرے گی اور اس کی کھوج لگاکر مستقل مشاہدے اور تجزیے سے اس کی نقل و حرکت کی رپورٹ بناکر مائنر پلینٹ سینٹر (ایم پی سی) کو ارسال کرے گی۔
شارجہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آبزرویٹری کی ایک ٹیم نے حال ہی میں کم روشنی کی شدت کے 7 ایسٹروائیڈ کا مشاہدہ کیا، آسمان میں ان کی نقل و حرکت کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرکے ایم پی سی کو بھیجی تھی، جس کے بعد ایم پی سی نے شارجہ آبزرویٹری کو عالمی آبزرویٹری کی فہرست میں شامل کیا۔
شیخ سلطان بن محمد القاسمی کا کہنا تھا کہ اس سے تحقیق کے شعبے میں علاقائی اور عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کی سائنسی مرکز کی حیثیت مستحکم ہوگی۔