بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم آج ایک اور تاریخی اعزاز پا لے گا!

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم جس کو 1986 میں جاوید میاں داد کے شہرہ آفاق چھکے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے آج وہ ایک اور اعزاز پانے جا رہا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم جہاں پہلا ون ڈے آج سے 40 سال قبل 1984 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا جلد کرکٹ کی سرگرمیوں کا ایسا مرکز بنا کہ سب سے زیادہ میچز کی میزبانی پر اس اسٹیڈیم کا نام ورلڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔

تاہم آج ایک اور تاریخی اعزاز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے نام ہونے جا رہا ہے۔ آج جب افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اس اسٹیڈیم پر ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گی تو وہ اس اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا 250 واں میچ ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 1980 اور 90 کی دہائی میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا بڑا مرکز تھا جہاں کئی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوئے اور پاکستان نے بیشتر میں فتوحات سمیٹیں۔

ایسی ہی ایک شاندار فتح اپریل 1986 میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مار کر حاصل کی جو انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرافی تھی۔

پاکستان کی مسلسل فتوحات سے گھبرا کر بھارت میں شارجہ میں کرکٹ کھیلنے سے ہی انکار کر دیا تھا۔

’’میچ ہار کر خوشی ہوئی‘‘ اسٹالینز کپتان محمد حارث کا حیران کن بیان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں