اشتہار

شارجہ حکومت کا چار روز تک پارکنگ فیس معاف کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 46ویں قومی دن اور یوم شہداء کی مناسبت سے چار روز تک مملکت کو پارکنگ فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

شارجہ کی بلدیاتی حکومت سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چار روزہ تعطیلات کے دوران شہری پارکنگ فیس ادا نہیں کریں گے، جس کا اطلاق 30 نومبر سے 3 دسمبر تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق قومی دن اور یومِ شہداء کی تعطیلات کے بعد پارکنگ فیس 4 دسمبر سے شہریوں کو ادا کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب شارجہ کی حکومت نے یکم دسمبر سے بسوں کے کرائے میں اضافے کا بھی اعلان کردیا۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ سے کی ویب سائٹ کے مطابق یکم دسمبر سے تمام بسوں کے کرائے میں 1 درھم کا اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد کرایہ 7 درھم تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی حکومت کا 4 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے 46 ویں قومی دن اور یوم شہداء کی مناسبت سے ایک ساتھ 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے، وزیر برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جمعرات 30 نومبر سے اتوار 3 دسمبر تک چار روز تک تعطیل ہوگی جس کے دوران نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں 4 دسمبر بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کے 46 ویں قومی دن کی مناسبت سے حکومتی سطح پر سرکاری تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں حکومتی اعلیٰ شخصیات شرکت کر کے اس دن کو عوام کے لیے مزید یادگار بناتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں