تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا کو شکست کیسے دی جائے؟ طریقہ بتائیں اور 8 لاکھ روپے سے زائد رقم جیتیں

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے کرونا کو شکست دینے کا طریقہ بتانے والے شہری کو 8 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس کرونا کو شکست دینے کا طریقہ ہے تو وہ آگاہ کریں اور نیا اوپن انوویشن ایوارڈ جیتنے کا موقع حاصل کریں۔

شارجہ پولیس کی جانب سے یہ اعلان انوویشن لیپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شارجہ میں مقیم کوئی بھی شہری اس پروگرام کے لیے درخواست بھیج سکتا ہے۔

ادارہ برائے ترقی و حکمت عملی کے ڈائریکٹر کرنل طارق المدفہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں سے ایک طریقے اور دوسرا اُس کے عمل درآمد پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیا کرونا وائرس کا مریض صرف بات کرنے سے بھی وائرس پھیلا سکتا ہے؟ ویڈیو نے سوال کھڑے کردیے

انہوں نے بتایا کہ شہری انفرادی یا گروپ کی صورت میں اس ایوارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاہم اگر کوئی ٹیم حصہ لے رہی ہے تو اُس میں چار سے زیادہ اراکین شامل نہیں ہونے چاہیں اور نہ ہی انہوں نے پہلے کبھی کوئی انعام جیتا ہو۔ رپورٹ کے مطابق درخواست گزار 20 مارچ تک رجسٹریشن کروا کے اپنے آئیڈیاز شیئر کرسکتے ہیں۔

طریقہ کیسا ہونا چاہیے؟

ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ درخواست گزار  کرونا کی روک تھام، بچاؤ، صحت یابی، ویکسینیشن، وائرس سے متعلق موضوعات کی تحقیق یا کوئی ایسا طریقہ بھیج سکتے ہیں جو کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے لیے مدد گار ثابت ہو۔

انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والے آئیڈیاز کا ماہرین جائزہ لیں گے جس کے بعد فاتح شخص یا ٹیم کو بیس ہزار درہم (8 لاکھ 62 ہزار روپے) کی رقم بطور انعام ادا کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -