شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ شارجہ میں پاکستان ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔
فاسٹ بولر عمران خان انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور اکیاون رنز ہے۔
پاکستانی ٹیم کے اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اظہر علی صفر اور محمد حفیظ ستائیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شعیب ملک 38 یونس خان 31 اور اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
پاکستان کی طرف سے مصباح الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، شعیب ملک، یونس خان ، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابراور راحت علی ٹیم کا حصہ ہیں۔
جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں الیسٹر کک، معین علی، آین بیل، جوئے روٹ، عادل راشد، سٹیورٹ براڈ،ٹیلر، جیمی بیرسٹو، پاٹیل، اینڈرسن اورسٹوکس شامل ہیں۔